عمران خان نےاقتدارمیں آکرڈوبتی معیشت کوبچایا اور انقلابی اقدامات کیے: وزیرخزانہ شوکت ترین

وزیرخزانہ شوکت ترین فائل فوٹو وزیرخزانہ شوکت ترین

وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ عمران خان نےاقتدارمیں آکرڈوبتی معیشت کوبچایا اور انقلابی اقدامات کیے، حکومت پاکستان کمزورطبقات کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔


وزیرخزانہ شوکت ترین نے امریکی ادارہ برائےامن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان جنگ سےپاکستان کی معیشت متاثرہوئی، عمران خان نے اقتدارمیں آکرڈوبتی معیشت کوبچایا اور پاکستانی معیشت کو بچانے کیلئے انقلابی اقدامات کیے۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ زراعت اوردیگر شعبوں کی بہتری کیلئےمثالی اقدامات کیے، پاکستانی معیشت 5فیصدکی رفتارسےزیادہ ترقی کرےگی۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ ملک میں اصلاحاتی ایجنڈےپرکام جاری رکھےہوئےہیں، نوجوان ملکی آبادی کا60فیصدہیں جنہیں نوکریاں چاہئیں، حکومت سستے گھر اور صحت کارڈ فراہم کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی معیشت کو کورونا وبا سے شدیدنقصان پہنچا، حکومت نےکوروناوباکامؤثرطریقےسےمقابلہ کیا، مستحکم طبقےکوترقی کےثمرات پہنچائیں گے۔

شوکت ترین نے مزید کہا کہ افغان حکومت شدیدمالی بحران کاشکارہے، بحران سنگین ہواتومہاجرین مختلف ممالک میں جانےپرمجبورہوں گے، افغانستان میں تمام افغانوں کی مشترکہ حکومت کےحق میں ہیں۔

اس سے قبل وزیرخزانہ شوکت ترین نے ورلڈ بینک کے نائب صدراوروفد سے ملاقات کی تھی ، ملاقات پاکستانی سفارتخانےمیں ہوئی، وفاقی وزیر حماد اظہر،وزیر اکنامک افیئرعمرایوب نے ویڈیولنک سےشرکت کی جبکہ گورنر اسٹیٹ بینک،سفیرپاکستان ڈاکٹراسدمجید خان ودیگرحکام بھی شریک ہوئے۔

وزیرخزانہ نے پاکستان سروس ڈلیوری بہتربنانےمیں عالمی بینک کے کردارکو سراہتے ہوئے کہا حکومت پاکستان کمزورطبقات کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔

عالمی بینک کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں اصلاحات کےنفاذمیں بہتر پیشرفت ہوئی ہے، پاکستان میں ترقی اہداف کیلئےرفتار کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

install suchtv android app on google app store