ایف آئی اے کی کاروائی، اعلیٰ افسران کو بلیک میل کرنے والی لڑکی گرفتار

  • اپ ڈیٹ:
ایف آئی اے فائل فوٹو ایف آئی اے

لاہور میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) کے سائبرکرائم ونگ نے اعلیٰ افسران کو مبینہ طور پر بلیک میل کرنے والی لڑکی کو گرفتار کرلیا۔


سائبر کرائم ونگ نے لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں چھاپہ مار کر حنا محمود نامی لڑکی کو گرفتار کیا ۔

ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کے مطابق حنا محمود نامی لڑکی کے خلاف پنجاب اور وفاقی اداروں کے مختلف افسران نے بلیک میل کرنے کی درخواستیں دی تھیں ۔

ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کے مطابق ملزمہ کے موبائل سے ان افسران کی درجنوں نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برآمد کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store