باقاعدہ سازش کےتحت مجھے خان صاحب سے الگ کر دیا ‏گیا: جہانگیر ترین

جہانگیر ترین فائل فوٹو جہانگیر ترین

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ باقاعدہ سازش کےتحت مجھے خان صاحب سے الگ کر دیا ‏گیا۔


لودھراں میں خطاب کرتے ہوئے جہانگیرترین نے کہا کہ میں نے 8 سال دن رات تحریک انصاف میں محنت کی ‏مگر باقاعدہ سازش کرکے مجھے عمران خان سے الگ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن سے 6 مہینے پہلے مجھےنااہل کردیا گیا نااہلی کےباوجودمیں نے عمران خان کا ساتھ ‏نہیں چھوڑا، پنجاب میں ن لیگ سے9 سیٹں کم تھیں، میں نے عمران خان سے کہا فکر مت کریں مجھ پر چھوڑ ‏دیں اور اللہ تعالیٰ نے کرم کیا اورہماری حکومت بن گئی۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ عمران خان دوسرےسیاستدانوں سےمختلف تھا تاریخ میں کوئی حکومت ایک آدمی ‏کے پیچھے نہیں پڑی، باقاعدہ سازش کےتحت مجھے خان صاحب سے الگ کر دیاگیا۔

install suchtv android app on google app store