پی ٹی آئی نے ڈاکٹرعبدالقدیر خان کا نام اور کارنامے نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا

  • اپ ڈیٹ:
 ڈاکٹرعبدالقدیر خان فائل فوٹو ڈاکٹرعبدالقدیر خان

پاکستان تحریک انصاف نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے کارنامے نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے زیراہتمام صوبائی دفتر میں مایہ ناز ایٹمی سائنس دان اور محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی غائبانہ نماز جنازہ سینیٹر اعجاز چوہدری کی امامت میں ادا کی گئی۔

تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اعجاز چوہدری نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے کارناموں کو نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سینیٹر اعجاز چوہدری نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کی قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ محسن پاکستان جیسے مخلص اور مجاہد صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے بھی حکمران رہے جو امریکہ کو کہتے تھے آپ ڈرون حملے کرتے رہیں مگر عمران خان نے اس کے خلاف آواز اٹھائی۔

لاہور ۔پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب سیکرٹریٹ کینال ویو سوسائیٹی میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کی گئی

اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ امریکا اور مغرب کو پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے تکلیف ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے تعلیمی نصاب میں عبدالقدیر خان محسن پاکستان کا نام شامل کیا جائے۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو محسن پاکستان کے کارنامے نصاب میں شامل کئے جائیں۔

install suchtv android app on google app store