شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک

  • اپ ڈیٹ:
سیکیورٹی فورسز فائل فوٹو سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز نے ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا ہے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کےعلاقےمیر علی میں فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، خفیہ اطلاعات پر کئے جانے والے آپریشن میں ایک دہشت گردماراگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے ہتھیار اور گولیاں برآمد کی گئیں ہیں ،مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز کاعلاقےمیں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

اس سے قبل نو اکتوبر کو آواران میں ایف سی کے جوانوں نے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کی، اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کا ایف سی نے بھرپور جواب دیا، فائرنگ کے تبادلےمیں چار دہشت گردہلاک ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ کی چھبیس تاریخ کو ا دہشتگردوں نے بلوچستان کےعلاقے مچھ میں فورس زکی چیک پوسٹ پرحملہ کیا تو ایف ‏سی بلوچستان کےجوانوں نے فوری جوابی کارروائی کی، فائرنگ کےتبادلےمیں سپاہی عرفان شہید اور 2 جوان زخمی ہوئے تھے۔

چوبیس ستمبر کو بلوچستان میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 6 دہشت ‏گرد مارے گئے تھے جبکہ ‏14اگست کو بلوچستان کے ضلع لورالائی میں دہشت گروں کی جانب سےایف سی کی گاڑی پر حملے کے نتیجے ‏میں 3 دہشت گرد ہلاک اور ایک جوان شہید ہوا تھا۔

install suchtv android app on google app store