ایک اور ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کو شکست سے دوچار کیا، بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری فائل فوٹو بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی نشست ایل اے 12 کوٹلی 5 پر پیپلز پارٹی کی جیت پر کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اور اور ضمنی الیکشن میں ہم نے پی ٹی آئی کو شکست سے دوچار کیا۔

 

انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایل اے 12 کوٹلی کے انتخابات کے نتائج کی فہرست جاری کی اور کارکنان کو جیت کی مبارکباد دی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پی پی پی کے تمام کارکنوں کو آزاد کشمیر سے ایک اور جیت پر مبارکباد۔ ‘

انہوں نے لکھا کہ ہم نے ایک اور ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو شکست دی ہے۔ کراچی سے کشمیر جئے بھٹو بے نظیر۔

خیال رہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی نشست ایل اے 12 کوٹلی 5 پر ریٹرننگ افسر نے پیپلز پارٹی کے عامر یاسین کو کامیاب قرار دے دیا ، بوگس ووٹ ڈالنے کی اطلاعات پر پولنگ اسٹیشن 21 کا رزلٹ روک دیا گیا۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے عامر یاسین نے 23 ہزار 980 ووٹ حاصل کیے جبکہ تحریک انصارف کے شوکت فرید نے 19 ہزار 101 ووٹ حاصل کیے۔

 

install suchtv android app on google app store