ڈاکٹرعبدالقدیرخان ایچ ایٹ قبرستان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

  • اپ ڈیٹ:
ڈاکٹرعبدالقدیرخان فائل فوٹو ڈاکٹرعبدالقدیرخان

ایٹمی سائنس داں قومی ہیرو پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ایچ ایٹ قبرستان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔


پروفیسر ڈاکٹر غزالی نے قومی ہیرو کی نماز جنازہ پڑھائی۔ سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

نماز جنازہ میں غیر ملکی سفارت کار، اعلیٰ عسکری قیادت، وفاقی و صوبائی وزراء اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہزاروں کی تعداد میں افراد نماز جنازہ میں موجود تھے۔

مرحوم ایٹمی سائنس داں کی تدفین کےلیے فیصل مسجد کے احاطے میں بھی قبر کی تیاریاں مکمل کرلی گئی تھیں تاہم اہل خانہ کی خواہش پر انہیں اسلام آباد کے ایچ 8 قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

ڈاکٹر عبد القدیر خان یکم اپریل 1936 میں بھوپال ’بھارت‘ میں پیدا ہوئے تھے، سنہ 1952 میں وہ خاندان کے ساتھ ہجرت کر کے کراچی آگئے۔

ڈاکٹر عبد القدیر خان نے سنہ 1976 میں ایٹمی پروگرام پر کام شروع کیا، انہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی انتھک محنت کی بدولت 28 مئی 1998 میں پاکستان نے کامیاب ایٹمی تجربہ کیا۔

ڈاکٹر عبد القدیر خان پاکستان میں قومی ہیرو کا درجہ رکھتے ہیں، ان کی شاندار خدمات پر انہیں نشان امتیاز اور ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

install suchtv android app on google app store