قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے عالمی برادری مدد فراہم کرے

  • اپ ڈیٹ:
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس فائل فوٹو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان پرامن ومستحکم، خودمختار افغانستان چاہتا ہے، افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے عالمی برادری مدد فراہم کرے۔


وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں وفاقی وزرا ،کابینہ اراکین سروسز چیفس سمیت انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوئے۔

اعلامیے میں کہا کہ اجلاس میں افغانستان کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا اور وزیراعظم کو افغانستان کی موجودہ صورتحال اور پاکستان پراثرات پربھی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کو خطے کی سیکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی، پاکستان پرامن ومستحکم ، خودمختار افغانستان چاہتا ہے۔

عمران خان نے افغانستان سے انخلا کے عمل میں پاکستان کے تعاون پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی عبوری حکومت کیساتھ تعمیری، سیاسی ، معاشی روابط کو اجاگرکیاگیا، افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے عالمی برادری مدد فراہم کرے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پوری دنیا نے انخلا کے عمل میں پاکستان کےکردار کو تسلیم کیا جبکہ کمیٹی ارکان کا کہنا تھا کہ خطے کی موجودہ صورتحال انتہائی پیچیدہ ہے ، افغانستان میں عدم استحکام سے پاکستان متاثر ہوسکتا ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی نے افغانستان میں سنگین انسانی صورتحال پرتشویش کا اظہارکیا۔

install suchtv android app on google app store