مریم نواز فوج کے خلاف نازیبا زبان استعمال کر رہی ہے: شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید فائل فوٹو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدکا کہنا ہےکہ مریم نواز فوج کے خلاف خونی قسم کے بیانات دے رہی ہیں ، وہ غیر ذمہ دارانہ بیانات دے کر اپنے لیے مسائل پیدا کر رہی ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف تھوڑا بہت شروع کرتا ہے، مریم جھاڑو پھیر دیتی ہیں، گھر کی بات گھر میں رہے تو اچھا ہے،غیر ذمہ دارانہ بیانات سے مشکلات کھڑی کی جارہی ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فوج نے زبردست تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، فوج جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے، فوج کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی جارہی ہے،فوج میں جرنیلوں کی ترقی اور تبادلے معمول کا کام ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ افغانستان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو ، نیوزی لینڈ کے مسئلے میں بھارت ملوث تھا اور ہے، جتنی سکیورٹی نیوزی لینڈ کو فراہم کی گئی اتنی ان کی فوج نہیں ہے۔

install suchtv android app on google app store