اسلام آباد ہائیکورٹ میں مریم نواز کی درخواست دائر

 اسلام آباد ہائیکورٹ میں مریم نواز کی درخواست دائر فائل فوٹو اسلام آباد ہائیکورٹ میں مریم نواز کی درخواست دائر

مریم نواز نے ایون فلیڈ ریفرنس کو کالعدم قرار دینے کے لیے متفرق درخواست دائر کردی ہے۔ مریم نواز نے سابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے انکشافات پر مبنی درخواست دائر کی ہے، مریم نواز نے شوکت عزیز صدیقی کے انکشافات کی روشنی میں بریت کی استدعا کی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ شوکت عزیر صدیقی کی تقریر نے ساری کارروائی مشکوک بنا دی، ٹرائل کی ساری کارروئی، ریفرنس فائل کرنے کے احکامات بھی دباؤ کا نتیجہ ہو سکتے ہیں۔جبکہ نیب کے لئے لازم ہوتا ہے کہ وہ شفاف طور پر کارروائی کرے۔

مریم نواز نے عرفان قادر ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پولیٹیکل انجینئرنگ اور قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کی کلاسک مثال ہے۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں شریف خاندان پر الزام ہے کہ انہوں نےغیر قانونی ذرائع کی مدد سےحاصل کی گئی رقم سے لندن کے مہنگے ترین علاقے مے فیئر اور پارک لین کے نزدیک واقع چار رہائشی اپارٹمنٹس خریدے۔

install suchtv android app on google app store