کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والوں پر پابندیوں کا اطلاق آج سے ہوگا

  • اپ ڈیٹ:
کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والوں پر پابندیوں کا اطلاق آج سے ہوگا فائل فوٹو کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والوں پر پابندیوں کا اطلاق آج سے ہوگا

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن نہ کرانے والوں پر اعلان کردہ پابندیوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔ واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کی ویکسینیشن نہ کرانے والے شہریوں کو یکم اکتوبر سے کئی سہولوں سے محروم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس ضمن میں این سی او سی نے خبردار کیا تھا کہ ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد فضائی سفر کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے اور نہ ہی ایسے افراد کو شادی کی تقاریب اور شاپنگ مالز میں جانے کی اجازت ہوگی۔

 

این سی او سی کے اعلان کے تحت ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد کو ڈائن ان و ڈائن آؤٹ کی بھی اجازت نہیں ہو گی اور نہ ہی وہ ہوٹلز یا گیسٹ ہاؤسز میں قیام کرنے کے مجاز ہوں گے۔

کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والے ایسے افراد جو تعلیمی اداروں میں بطور اساتذہ فرائض سر انجام دے رہے ہیں، آج سے ذمہ داریاں ادا کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے۔

 

این سی او سی کے اعلان کے تحت شعبہ ٹرانسپورٹ سے وابستہ ایسے افراد جنہوں نے ویکسینیشن نہیں کرائی ہے اپنی ڈیوٹیاں آج سے ادا نہیں کرسکیں گے۔

 

install suchtv android app on google app store