افغانستان میں امن و استحکام کی مضبوطی کے لیے کام کر رہے ہیں، منصور احمد خان

افغانستان میں امن و استحکام کی مضبوطی کے لیے کام کر رہے ہیں، منصور احمد خان فائل فوٹو افغانستان میں امن و استحکام کی مضبوطی کے لیے کام کر رہے ہیں، منصور احمد خان

افغانستان میں تعینات پاکستان کے سفیرمنصور احمد خان نے طالبان کے ساتھ سی پیک پروجیکٹ میں شامل ہونے کی بات کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سی پیک پروجیکٹ نہ صرف افغانستان، پاکستان بلکہ جنوبی اور وسطی ایشیا کو بھی ملاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی افغان حکومت کو تسلیم کرنے کا معاملہ بعد میں آئے گا۔ پاکستان عالمی برادری کا حصہ ہے۔

منصور احمد خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ہمسایہ ممالک اور دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے۔افغانستان میں امن و استحکام کی مضبوطی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

سفیر نے کہا کہ پاکستان، چین اور روس کے نمائندوں نے طالبان حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں سیکورٹی اورمعاشی ترقی کے موضوع سرفہرست تھے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان کے مرکزی بینک کے بیرون ملک اثاثے کو منجمد کرنے سے ملک کی معیشت پر بہت برا اثر پڑا ہے، امریکی ڈالروں میں لین دین نہیں ہو پا رہا جس سے تجارت پر بھی اثر پڑا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان عالمی برادری کے ساتھ کام کر رہا ہے تاکہ پابندیوں میں نرمی لائی جا سکے۔

خیال رہے چند روز قبل طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد بھی سی پیک میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے بعد اول ترجیح تجارت کا فروغ ہے۔

install suchtv android app on google app store