کورونا وائرس کے باعث مزید 41 افراد جاں بحق

کورونا  وائرس  کے باعث مزید 41 افراد جاں بحق فائل فوٹو کورونا وائرس کے باعث مزید 41 افراد جاں بحق

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید41 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد27 ہزار 638 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزیدایک ہزار400کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 41 ہزار 825 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 44ہزار116کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 3.17 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 56 ہزار343،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 73 ہزار353، پنجاب میں 4 لاکھ 29 ہزار655، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار217، بلوچستان میں 32 ہزار875، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 47 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار308 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 575افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار361، خیبرپختونخوا 5 ہزار514، اسلام آباد 919، گلگت بلتستان 184، بلوچستان میں 348 اور آزاد کشمیر میں 737 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store