مبینہ مشکوک ٹرانزیکشن کیس، عدالت نے آصف زرداری کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کرلیا

مبینہ مشکوک ٹرانزیکشن کیس، عدالت نے آصف زرداری کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کرلیا فائل فوٹو مبینہ مشکوک ٹرانزیکشن کیس، عدالت نے آصف زرداری کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کرلیا

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کو مبینہ مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے 29 ستمبر کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق، عدالت کی جانب سے 8 ارب روپے کی مبینہ مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں سمن بلاول ہاؤس کراچی کے پتے پر ارسال کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عدالت سابق صدر کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمد کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے کیس سے علیحدہ کرچکی ہے۔
مشتاق احمد کو احتساب عدالت نے بذریعہ اشتہار طلب کر رکھا تھا اور 9 ستمبر کو ملزم کو پیش ہونے کی آخری مہلت دی گئی تھی مگر وہ پھر بھی پیش نہیں ہوئے تھے جس کے بعد عدالت نے مشتاق احمد کا شناختی کارڈ بلاک اور جائیداد ضبطی کی کارروائی بھی شروع کرنے کا حکم دیاتھا۔

install suchtv android app on google app store