مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو چیلنج دے دیا

مریم اورنگزیب فائل فوٹو مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کیخلاف فیک نیوز نہ چلائیں،ثبوت لائیں اور 10 ارب ہتک عزت کےکیس میں حاضر ہوں۔


مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ 3سال شہبازشریف کیخلاف نیب کے فیک نیوز ذرائع استعمال کیے ، اب ایف آئی اے کے فیک نیوز ذرائع استعمال کئے جا رہے ہیں ، ملک میں فیک نیوز پرپاپندی لگی تو عمران حکومت ختم ہو جائےگی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیب ،ایف آئی اے ذرائع کو آٹا،چینی چوروں ، بی آر ٹی ، بلین ٹری ، ہیلی کاپٹر کیس کی خبریں کیوں نہیں ملتی ، ذرائع سے فیک خبریں چلانےکےبجائےذرائع کوعدالت میں پیش کریں، ذرائع سے خبریں چلانےوالےعدالتوں سےبھاگ جاتےہیں۔

ترجمان ن لیگ نے کہا کہ جھوٹے کیسزکی عدالتوں میں بار بار تفتیش ہوچکی ، شہبازشریف کیخلاف دھیلے کی کرپشن نہیں ملی عمران صاحب کی تسلی نہیں ہو رہی۔

انھوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا عمران صاحب شہباز شریف کیخلاف فیک نیوز نہ چلائیں،ثبوت لائیں،کتنی بارایک جھوٹ کوبار بار فیک نیوز بناکرچلائیں گے ، فیک نیوز سےمہنگائی، بیروزگاری،معاشی تباہی سے توجہ نہیں ہٹے گی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فیک نیوز کے ماہر آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوروں کے بارے میں بتائیں، عمران صاحب فیک نیوز میں آپ پہلے سے مطلوب اورمفرور ہیں ، شہبازشریف کی جانب سے 10 ارب ہتک عزت کےکیس میں حاضر ہوں۔

install suchtv android app on google app store