نیب نے رانا ثنااللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کاریفرنس تیار کر لیا

 رانا ثنااللہ فائل فوٹو رانا ثنااللہ

قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کاریفرنس تیار کرلیا، جس میں رانا ثنااللہ پر 19کروڑ کےغیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔


قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کاریفرنس تیار کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور نے ریفرنس حتمی منظوری کےلیےچیئرمین نیب کو بھیج دیا ، رانا ثنااللہ پر 19کروڑ کےغیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا ، راناثنااللہ متعدد بار نیب لاہور میں پیش ہوئے تاہم حکام کومطمئن نہ کراسکے۔

یاد رہے قومی احتساب بیورو(نیب) نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ کے اثاثوں سے متعلق رپورٹ ہائی کورٹ میں جمع کروائی،جس میں رانا ثنا اور اہل خانہ کی 24 پراپرٹیز سامنے آئیں تھیں۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ رانا ثنااللہ کی جائیدادوں میں پلازہ، کمپنیاں، گھر، فارم ہاؤسز اور زرعی زمین شامل ہیں، یہ جائیدادیں لاہور اور فیصل آباد میں واقع ہیں، ان کی ایک پرائیویٹ لمیٹڈکمپنی آر ایس کے بھی ہے، رانا ثنااللہ کے اثاثوں کی کل مالیت اربوں میں ہے۔

install suchtv android app on google app store