سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے کے مابین تنازعہ شدت اختیار کر گیا

ائیر پورٹ فائل فوٹو ائیر پورٹ

سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) میں تنازعہ بڑھ گیا، پی آئی اے پر سی اے اے کے 127 ارب روپے واجب الادا ہیں۔


سول ایوی ایشن نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی ایئرپورٹ سروسز روکنے کا فیصلہ کرلیا، ڈائریکٹر فنانس سی اے اے کے زیر دستخط مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یکم نومبر سے پی آئی اے مسافروں کو بورڈنگ برج سروس نہیں دی جائے گی، پی آئی اے کے جہازوں کے لیے پاور سپلائی بھی حاصل نہیں ہوگی۔

مراسلے کے مطابق پی آئی اے پر سی اے اے کے 127 ارب روپے واجب الادا ہیں، پی آئی اے پر مسافروں سے ایئرپورٹ چارجز وصولی پر بھی پابندی لگا دی گئی، سی اے اے کا کہنا ہے کہ وہ مسافروں سے خود ایئرپورٹ چارجز وصول کرے گا۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کو مئی سے واجب الادا رقم پر ماہانہ 25 کروڑ بطور قسط ادا کرنا تھے، پی آئی اے نے 5 ماہ بعد بھی 1 ارب 25 کروڑ میں سے صرف 55 کروڑ ادا کیے ہیں۔

install suchtv android app on google app store