احسان اللہ احسان کے نام سے جعلی فیس بک اکاونٹ بنا،اسی نے دھمکیاں دیں، فواد چودھری

احسان اللہ احسان کے نام سے جعلی فیس بک اکاونٹ بنا،اسی نے دھمکیاں دیں، فواد چودھری فائل فوٹو احسان اللہ احسان کے نام سے جعلی فیس بک اکاونٹ بنا،اسی نے دھمکیاں دیں، فواد چودھری

وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ احسان اللہ احسان کے نام سے جعلی فیس بک اکاونٹ بنا،اسی نے دھمکیاں دیں اور نیوزی لینڈ ٹیم کو کھیلنے سے منع کیا۔اسلام آباد میں وزیراطلاعات فواد چودھری اور وزیرداخلہ شیخ رشید نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی۔

وزیراطلاعات نے بتایا کہ 19اگست 2021کو احسان اللہ احسان کے نام سے فیس بُک پوسٹ سامنے آئی، جس میں کہا گیاکہ آئی ایس کے پی نیوزی لینڈ ٹیم کو نشانہ بنا سکتی ہے۔

سنڈے گارڈین نامی بھارتی اخبار میں احسان اللہ احسان کی پوسٹ کی بنیاد پر مضمون لکھا گیا، 24اگست 2021کو مارٹن گپٹل کی اہلیہ کو ای میل کی جاتی ہے، جس میں کہا جاتا ہے کہ اس کے شوہر کو پاکستان میں نشانہ بنایا جاسکتاہے۔

یہ ای میل اکاؤنٹ بھی 24اگست کوہی بنایاگیااوراس میل اکاؤنٹ سے صرف ایک ہی میل جنریٹ ہوئی ہے،پروٹون ویب سرور پر یہ اکاؤنٹ بنایاگیا جو محفوظ تصور کیا جاتاہے،ہم نے انٹرپول سے اس حوالے سے تفصیلات کی درخواست کی ہے۔

پیج میں کہا گیا کہ انتہا پسند تنظیمیں ٹیم کو نشانہ بنا سکتی ہے ،بھارتی صحافی نے جعلی فیس بک پیج پر آرٹیکل میں کہا کہ نیوزی لینڈ کو نشانہ بنایا جا سکتاہے،دونوں پیجز اور آرٹیکل کا تعلق افغان سابق نائب صدر امر اللہ صالح سے ہے۔

12ستمبرکو نیوزی لینڈ کی ٹیمیں چارٹرڈ طیارے پر پاکستان پہنچیں، ابھی نند ن مشرا نے سنڈے گارڈین میں اسی ٹویٹ کے حوالے سے آرٹیکل لکھا جس میں کہا گیا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو خطرہ ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ ہم نے نیوزی لینڈ سیکیورٹی ٹیم سے پوچھا ہم سے وہ تھریٹ شیئر کریں مگر نیوزی لینڈ سیکیورٹی ٹیم تھریٹ سے نابلد تھی اور معلومات شیئر نہیں ہوئی۔

نیوزی لینڈ وزیراعظم نے کہا کہ تھریٹ کی وجہ سےٹیم دورہ منسوخ کررہی ہے اور یہ سنجیدہ تھریٹ ہے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک کی تحریک کے دوران بھی بھارت سے ٹویٹس کی گئیں۔

وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم کے ساتھ دوشنبے میں تھا کہ اطلاع ملی نیوزی لینڈ نے دورہ منسوخ کردیا، ہم نے فیصلہ کیا کہ وزیراعظم کی تقریر تک انہیں یہ پیغام نہیں دیتے۔

فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کو ففتھ جنریشن وار کا سامنا ہے، پاکستان کے خلاف وار فیئر قائم کیاگیا ،طاقتور ایجنسیز اور ریاستیں کھیل کھیلتی ہیں،ففتھ جنریشن وار میں لوگ استعمال ہوجاتے ہیں انہیں پتہ بھی نہیں چلتا۔

 وزیر داخلہ شیخ رشیدنے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کےجانے سے پاکستان کوتنہا کرنے کاتاثر غلط ہے،ہمیں تنہا نہیں کیاجاسکتا، ہم پرعزم ہیں ،
پہلے ہی کہہ دیاتھا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم بھی نہیں آئے گی۔

بھارت کے پڑوس میں کیمپ ختم ہوگئے انہوں نے واویلا مچا رکھا ہے،ہمیں اب آگے چلنا ہوگا اور بھی کام کرنے ہیں۔

install suchtv android app on google app store