افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق وزیراعظم کا بیان خوش آئند ہے، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو فائل فوٹو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان کو خوش آئند قرار دے دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق وزیراعظم کا بیان خوش آئند ہے، میری تجویز ہے کہ اس معاملے پر وزیراعظم پارلیمان میں بھی بحث کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اب تک اس اہم معاملے پر پارلیمان میں بحث نہیں ہو سکی۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے کا امن افغانستان سے جڑا ہوا ہے،افغانستان سے متعلق فیصلہ افغان عوام کو کرنا ہے۔ افغان عوام کو اپنے حقوق دینا ہوں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری افغانستان کی مدد کرے۔

install suchtv android app on google app store