کویت میں فلائٹ آپریشن کی اجازت نہ ملی تو کویتی ایئرلائنز بھی پاکستان نہیں آسکیں گی: سول ایوی ایشن

سول ایوی ایشن فائل فوٹو سول ایوی ایشن

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کو کویت میں فلائٹ آپریشن کی اجازت نہ ملی تو کویتی ایئرلائنز بھی پاکستان نہیں آسکیں گی۔


کویتی انتظامیہ نے کویت میں قومی ایئرلائنز کے فلائٹ آپریشن پر پابندی عائد کررکھی ہے جس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کا مؤقف سامنے آیا ہے کہ پی آئی اے کو اجازت نہ ملی تو کویتی ایئرلائنز بھی پاکستان نہیں آسکیں گی، یکم اکتوبر سے کویتی پروازوں کی پاکستان آمد محدود کی جاسکتی ہے۔

سی اے اے نے کہا کہ کویتی پروازوں کی پاکستان آمد پر مکمل پابندی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا کی مشکل صورت حال کے باوجود کویتی پروازیں بلا رکاوٹ پاکستان آرہی ہیں، بارہا پی آئی اے کو کویت میں فلائٹ آپریشن کی اجازت دینے کی درخواست کی گئی۔

ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ سی اے اے نے بتایا کہ کویت انتطامیہ نے ہماری درخواست کو نظرانداز کیا گیا، خط کا جواب بھی نہیں دیا گیا، کویتی حکام پی آئی اے کو فلائٹ آپریشن کی اجازت دیں۔

install suchtv android app on google app store