پی آئی اے طیارے سے منشیات برآمدگی, حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا

پی آئی اے  طیارے فائل فوٹو پی آئی اے طیارے

پی آئی اے نے طیارے سے منشیات برآمدگی کے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات کاآغازکردیا اور کہا ہے کہ ملوث اہلکاروں کیخلاف قوانین کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔


پی آئی اے کے طیارے سے منشیات برآمدگی کے واقعے پر سیکیورٹی اسٹاف نے چیکنگ ٹیم کے معاون کی حیثیت سے جہاز کا معائنہ کرایا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اور ویجنلس کی جانب سے باقاعدہ تحقیقات کاآغازکردیاگیا ہے اور جہازکی صفائی پر مامورعملے سمیت زمینی اسٹاف سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق مشترکہ ٹیم کی چیکنگ پی آئی اے اسٹینڈرڈآپریٹنگ پروسیجرکاحصہ ہے، ملوث اہلکاروں کیخلاف قوانین کےتحت سخت کارروائی کی جائے گی۔

گذشتہ روز پی آئی اے کی کراچی سے دمام جانیوالی فلائٹ کے ٹوائلٹ سے منشیات برآمد ہوئی تھی ، پروازپی کے 9245نے شام 7بجکر 30منٹ پر کراچی سےاڑان بھرنی تھی۔

طیارے کے ٹوائلٹ سےمنشیات برآمدگی سراغرساں کتوں کی نشاندہی پرہوئی اور اے این ایف،کسٹمز،اےایس ایف نے مشترکہ سرچنگ میں منشیات برآمد کی۔

install suchtv android app on google app store