آرمی چیف سے یونانی سفیرکی ملاقات، افغانستان کیلئے پاکستان کے کردار اور کوششوں کو سراہا

آرمی چیف سے  یونانی سفیرکی ملاقات فائل فوٹو آرمی چیف سے یونانی سفیرکی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات میں یونانی سفیرنے افغانستان کیلئے پاکستان کے کرداراور انخلا میں تعاون کو سراہتے ہوئے کورونا کے کنٹرول کیلئے پاکستانی کوششوں کی تعریف کی۔


پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں یونان کے سفیرآندریس پاپاستروو نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی،تعاون،علاقائی سیکیورٹی،افغان صورتحال پرگفتگو کی گئی ، آرمی چیف نے کہا کہ افغان عوام کے بہتر مستقبل کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ہرطرح کی سیاحت ،کاروباراورکھیلوں کیلئےمحفوظ ہے، ہرشعبےمیں باہمی تعاون کے فروغ کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

اس موقع پر یونانی سفیرنے کورونا کے کنٹرول کیلئے پاکستانی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے افغانستان کیلئے پاکستان کے کرداراور انخلا میں تعاون کو سراہا۔

install suchtv android app on google app store