نواز شریف کی جائیدادیں فی الفور فروخت کی جائیں

 نواز شریف کی جائیدادیں فی الفور فروخت کی جائیں فائل فوٹو نواز شریف کی جائیدادیں فی الفور فروخت کی جائیں

ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس میں نواز شریف سے 8 ملین پاونڈ کی برآمدگی کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی نیب نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس میں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کے لیے ڈی سیز کو مراسلے لکھ دیے۔ مراسلے میں نواز شریف کا جائیدادیں فوری طور پر فروخت کرنے کا کہا گیا ہے۔ مراسلے میں ڈی سیز کو نواز شریف کی قابل فروخت جائیدادوں کی تمام تفصیلات سے بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

نواز شریف کے نام موضع مانک میں 940 کنال زرعی اراضی اور بدھوکی میں 299 کنال زرعی ہے۔ نواز شریف کے نام موضع مل میں 103 کنال زرعی اراضی اور موضع سلطان میں 312 کنال اراضی ہے۔

دیگر جائیدادوں میں شیخوپورہ کی 14 کنال زرعی اراضی واقع موضع منڈیالی ہے۔ لاہور میں اپر مال پہ واقع قیمتی رہائشی بنگلہ نمبر 135 بھی برائے فروخت پراپرٹی میں شامل ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق جرمانہ کی رقم جائیدادوں کی فروخت سے ریکور نہ ہونیکی صورت میں مزید اثاثہ جات تلاش کیے جائیں گے ۔ نواز شریف پر عائد جرمانہ کی رقم کی موجودہ ویلیو 1 ارب 85 کروڑ روپے کے برابر شمار کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ ایون فیلڈ کیس میں نواز شریف کو 10 سال قید اور 8 ملین پاونڈ جرمانہ کی سزا سنائی گئی تھی۔ شریک ملزمان مریم نواز کو 7 سال قید اور 2 ملین پاونڈ جرمانہ اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

دوسری جانب احتساب عدالت لاہور میں نوازشریف کے اثاثہ جات منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ہے۔

عدالت نے نواز شریف سمیت دیگر کے وکلاسے مزید دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت15اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے ان جائیدادوں کو منجمد کیا جو خاندان میں تقسیم ہوچکی ہیں ۔عدالت نیب کے وراثتی جائیدادوں کو منجمدکرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔

install suchtv android app on google app store