پاکستان سیاحت، کاروبار اورکھیلوں کیلئے محفوظ ہے،آرمی چیف

پاکستان سیاحت، کاروبار اورکھیلوں کیلئے محفوظ ہے،آرمی چیف فائل فوٹو پاکستان سیاحت، کاروبار اورکھیلوں کیلئے محفوظ ہے،آرمی چیف

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی بین الاقوامی سیاحت، کھیلوں اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے محفوظ ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یونان کے سفیر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی امور، علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ خطے میں امن اور افغان عوام کے مستحکم اور خوشحال مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں صحت مند دو طرفہ تبادلے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

مہمان خصوصی نے مربوط قومی ردعمل کے ذریعے کوویڈ 19 پر قابو پانے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا جس میں کامیاب انخلا آپریشن اور علاقائی استحکام کے لیے کوششیں شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store