کورونا پچھلے 24 گھنٹوں میں مزید 40 زندگیاں نگل گیا

کورونا پچھلے 24 گھنٹوں میں مزید 40 زندگیاں نگل گیا فائل فوٹو کورونا پچھلے 24 گھنٹوں میں مزید 40 زندگیاں نگل گیا

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 40 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار246 ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2ہزار167 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ26ہزار8ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 51 ہزار 348 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 4.22 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 50 ہزار787، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 71 ہزار 388، پنجاب میں 4 لاکھ 22 ہزار790، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار242، بلوچستان میں 32 ہزار769، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 787 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 245 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 407 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار270، خیبرپختونخوا 5 ہزار 412، اسلام آباد 902، گلگت بلتستان 182، بلوچستان میں 344 اور آزاد کشمیر میں 729 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store