شہباز شریف کا وزیراعظم عمران خان کو خط، ممبر الیکشن کمیشن کے لیے نام تجویز

شہباز شریف اور وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو شہباز شریف اور وزیراعظم عمران خان

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو ممبر الیکشن کمیشن پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لیے نام تجویز کردیے۔


اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے 26 اگست کے خط کے جواب میں خط بھیجا گیا ہے جس میں انہوں نے ممبر الیکشن کمیشن پنجاب کے لیے 6 نام تجویز کیے ہیں۔

شہباز شریف نے ممبر پنجاب کے لیے جسٹس ریٹائرڈ طارق افتخار، جسٹس ریٹائرڈ مشتاق، خالد مقصود، جاوید انور، سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر اور عرفان علی کا نام تجویز کیا ہے۔

اس کے علاوہ شہباز شریف نے ممبر الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کے لیے افسر شاہ، سردار حسین اور سہیل الطاف کے نام تجویز کیے ہیں۔

install suchtv android app on google app store