حکومت کا امتحانات میں غیر حاضر طلبا کو پاس نا کرنے کا اعلان

امتحانات فائل فوٹو امتحانات

چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے امتحانات میں غیر حاضر طلبا کو پاس نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا جن طلبا نے امتحانات میں شرکت کی ، ان کو پاس کیا جائے گا۔


چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے طلبا کو پاس کرنے کے حکومتی فیصلے کے بعد واضح کیا ہے کہ امتحانات میں غیر حاضر طلبا کو پاس نہیں کیاجائے گا ، جو طلبا امتحانات میں شرکت کریں گے ، صرف ان کو ہی پاس کیا جائے گا۔

یاد رہے حکومت نے میٹرک اور انٹر کے تمام طلبہ کو پاس کرنے کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرونا صورت حال کے باعث دوبارہ فوری امتحانات ممکن نہیں ہیں، اس لیے تمام طلبہ کو پاس کر دیا جائے گا۔

کانفرنس کے فیصلوں کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سال میں 2 بار ہوں گے، اور ان امتحانات کو سپلیمنٹری امتحانات کا نام نہیں دیا جائے گا جبکہ آئندہ سال میٹرک امتحانات مئی جون میں ہوں گے، اور آئندہ سال نیا سیشن اگست سے شروع ہوگا۔

install suchtv android app on google app store