خط سے تاثر ملتا ہے کہ ہم نادرا کے ماتحت ہیں: الیکشن کمیشن

خط سے تاثر ملتا ہے کہ  ہم نادرا کے ماتحت ہیں: الیکشن کمیشن فائل فوٹو خط سے تاثر ملتا ہے کہ ہم نادرا کے ماتحت ہیں: الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے چیئرمین نادرا کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ لہجے پر مایوسی ہوئی، خط کے متن سے ایسا تاثر ملتا ہے کہ الیکشن کمیشن نادرا کا ماتحت ادارہ ہے۔

الیکشن کمیشن نے جوابی خط میں کہا ہے کہ الیکشن کے انعقاد کے لیے کسی نئے طریقہ کار پر عملدرآمد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

نادرا پہلے بتائے کہ اس نے آئی ووٹنگ کا سابق منصوبہ کیوں چھوڑا؟ جس پر 6 کروڑ 65 لاکھ روپے خرچ ہو چکے تھے،اگر موجودہ نظام میں کوئی خامیاں تھی تو اس کا ذمہ دار کون ہے، کیا کسی پر ذمہ داری کا تعین کیا گیا؟
نادرا آئی ووٹنگ کےلیے 2 ارب 40 کروڑ روپے کا نیا معاہدہ کرنا چاہتا ہے، خط کے متن سے ایسا تاثر ملتا ہے کہ نادرا الیکشن کمیشن کو حکم دے رہا ہے۔

خیال رہے کہ نادرا نے الیکشن کمیشن کو کہا تھا کہ وہ آئی ووٹنگ کے حوالے سے نادرا کے مجوزہ نظام پر مثبت پیش رفت کرے۔

install suchtv android app on google app store