ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے، پچاس فیصد حاضری سے مشروط

ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے، پچاس فیصد حاضری سے مشروط فائل فوٹو ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے، پچاس فیصد حاضری سے مشروط

کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔ اسکولز میں پچاس فیصد حاضری رکھنا ہوگی۔لاہور اور فیصل آباد سمیت سخت پابندیوں والے چھ اضلاع میں بھی اسکول کھل گئے۔ تاہم خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں اسکول بند رہیں گے۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ ماسک کے بغیر بچوں کو کلاس کے اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ہفتے میں تین دن کلاسز ہوں گی۔

ایک کلاس روم میں بچوں کی آدھی تعداد کو بٹھایا جائے گا، جیسا کہ اگر ایک کلاس میں 40 بچے پڑھتے ہیں تو ایک دن 20 بچے آئیں گے اور اگلے دن 20 بچوں کو سکول بلایا جائے گا۔

تعلیمی اداروں میں کورونا سے بچاو کے احتیاطی تدابیر پر عمل لازمی ہوگا۔ صوبائی اور ضلعی سطح پر مانیٹرنگ ٹیمیں ایس او پیز پر عملدرآمد یقنینی بنائیں گی۔

تعلیمی اداروں میں کورونا سے بچاؤ کیلئے اسپرے کیے گئے ہیں اور احتیاطی تدابیر کے بینرز بھی آویزاں ہیں۔

بیماری کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سماجی دوری اپنائی جائے گی۔ اسکول میں بچوں کو ہاتھ دھونے کی ترغیب دی جائے گی اور اس کو یقینی بنانا تعلیمی اداروں ذمہ داری ہوگی۔

بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر والدین انہیں اسکول ہر گز نہ بھیجیں۔ طبیعت زیادہ خراب ہو تو ٹیسٹ کرائیں، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر فوری اسکول انتظامیہ کو آگاہ کریں۔

کسی بھی شخص کو درجہ حرارت چیک کیے بغیر تعلیمی اداروں میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔ بچے کسی سے ہاتھ نہ نہیں ملائیں گے اور اسکول میں جھولا بھی نہیں جھولیں گے۔ محکمہ تعلیم کی مختلف ٹیمیں اسکولوں کا دورہ کریں گی اور ایس او پیز پر عملدرآمد کاجائز لیں گی۔

install suchtv android app on google app store