ایک سے زائد پاسپورٹ کے حامل افراد سے متعلق وزارتِ داخلہ کا اہم فیصلہ

پاسپورٹ فائل فوٹو پاسپورٹ

وزارت داخلہ نے ایک سے زائد پاسپورٹ کے حامل افراد کو ایمنسٹی دینے کا فیصلہ کرلیا، اسکیم کے تحت ایک سے زائد پاسپورٹ منسوخ کروانے کیلئے 90روزکی مہلت دی جائے گی۔


وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا ، جس میں سیکریٹری داخلہ یوسف کھوکھر ،ڈی جی پاسپورٹ نعیم رؤف شریک ہوئے۔

اجلاس میں ایک سے زائد پاسپورٹ کے حامل افراد کو ایمنسٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ، ایمنسٹی اضافی پاسپورٹ منسوخ کرانےکیلئےدی جائے گی، ایمنسٹی کیلئے1629درخواستیں موصول ہوچکی ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے 1629درخواستیں التواکا شکار ہیں، ایمنسٹی کے حوالئسے حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

وزیر داخلہ نے ڈی جی پاسپورٹ اینڈامیگریشن کو سمری تیارکرنےکی ہدایت کردی ہے ، اسکیم کے تحت ایک سے زائد پاسپورٹ منسوخ کوانے کیلئے90روزکی مہلت دی جائے گی اور ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہ اٹھانے والے افراد کے کیسز ایف آئی اے بھجوا ئےجائیں گے۔

موجودہ قانون میں ایک سے زائد پاسپورٹ والوں کی سزا کم از کم 3سال قید ہے ، ایمنسٹی اسکیم سے ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کوفائدہ ہوگا ، ماضی میں 6ایمنسٹی اسکیموں کے ذریعے 12 ہزار پاسپورٹ کی کلیئرنس کی جا چکی ہے۔

install suchtv android app on google app store