گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار714 کورونا کیسز رپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار714 کورونا کیسز رپورٹ فائل فوٹو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار714 کورونا کیسز رپورٹ

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 73 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار938 ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار714 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ12 ہزار809ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ایک ملک بھر میں 56 ہزار 733 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 4.78فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: ویکسینیشن نہ کرانے والوں کی سختی، 16 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 46 ہزار 804، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 69 ہزار 429، پنجاب میں 4 لاکھ 16 ہزار901، اسلام آباد میں ایک لاکھ 3 ہزار293، بلوچستان میں 32 ہزار658، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 490 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 198 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 291 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 198، خیبرپختونخوا 5 ہزار 310، اسلام آباد 892، گلگت بلتستان 182، بلوچستان میں 344 اور آزاد کشمیر میں 727 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store