علی زیدی کا الیکشن کمیشن عملے کیخلاف ہتک عزت کی درخواست دائر ‏کرنے کا اعلان

علی زیدی فائل فوٹو علی زیدی

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے الیکشن کمیشن عملے کیخلاف ہتک عزت کی درخواست دائر ‏کرنے کا اعلان کر دیا۔


اپنے ٹوئٹر بیان میں علی زیدی نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی میں نےکوئی خلاف ورزی نہیں کی ‏ڈیڑھ بجےکےقریب ووٹ دے کر چلا گیا تھا ثابت کردیں میں کسی پولنگ اسٹیشن میں گیاہوں ‏ثابت ہونےپرقومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دینےکو تیار ہوں۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا الیکشن کمیشن میں اتنی اخلاقی جرات ہے کہ وہ اپنے غلطی پر سرعام ‏معافی مانگیں؟

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر اورتحریک انصاف ‏کے رکن قومی اسمبلی علی زیدی کو علاقے سے باہر نکالنے کا حکم دیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق علی زیدی مستقل ضابطے کی خلاف ورزی کررہے ہیں ان کو فیصل ‏کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود سے باہر نکالہ جائے۔

install suchtv android app on google app store