اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار زخمی

فائرنگ فائل فوٹو فائرنگ

وفاقی دارالحکومت میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔


 اسلام آباد کے علاقے آئی جےپی روڈ پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی ہے، فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمی کا علاج جاری ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکار پر فائرنگ نامعلوم موٹر سائیکلوں سواروں کی جانب سے کی گئی، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ملزمان کی تلاش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال جون میں بھی آئی جے پرنسپل روڈ کے قریب مسلح ملزمان نے ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی ، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوئے، شہید پولیس اہلکاروں میں بشیر اور اشتیاق شامل تھے۔

مارچ میں بھی اسلام آبادسیکٹر جی13میں پولیس پر فائرنگ کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں کانسٹیبل قاسم نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store