ہمیں ہرصورت افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا: فواد چوہدری

فواد چوہدری فائل فوٹو فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے ایک بار پھر عالمی برادری پر واضح کیا ہے کہ ماضی کی طرح افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے، ہمیں ہرصورت افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ماضی کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ انیس سو اناسی میں یو ایس ایس آر نےکابل پر حملہ کیا جس کے باعث خطےمیں تنازع نےجنم لیا، انیس سو اٹھاسی کو جنگ ختم ہوئی تو مغرب کو افغانستان کی مدد کرنی چاہیئےتھی، ایسانہیں ہوا اور پاکستان کو معاملہ میں تنہا چھوڑدیاگیا، بدقسمتی سےدنیانےافغانستان کوتنہاچھوڑدیاجوتباہی کا باعث بنا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان نےتقریباً پانچ ملین افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کی، عالمی دنیانے مدد کی بجائے پریسلرترمیم سےپاکستان پرمعاشی پابندیاں عائدکیں، اس دور میں ہم نےافغانستان کی ہرممکن مددکی، صرف پاکستان، سعودی عرب ،یواےای نےافغانستان کی مددکی۔

فوادچوہدری نے کہا کہ آج ورلڈ ٹریڈ سینٹرپرہونیوالے بدترین واقعہ کی برسی کادن ہے، نائن الیون کےبعد امریکا نےافغانستان میں فوجی آپریشن کرنےکا فیصلہ کیا، یہ جنگ ایک بارپھرافغانستان کےلوگوں کیلئےتباہی کاباعث بنی، ہم نے باربار کہا فوجی حل کی بجائےسیاسی حل کی طرف جاناچاہیئے، بدقسمتی سے پاکستان کو نظراندازکردیاگیا اس کی آوازنہیں سنی گئی، اب ہم دوبارہ مشکل صورتحال کاسامناکررہےہیں۔

اپنے انٹرویو میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ افغانستان میں غیریقینی سیاسی اور انتظامی صورتحال ہے، دنیا کو ہمارا پھر مشورہ ہے کہ افغانستان کوتنہانہ چھوڑاجائے، دنیابھرکی انتہاپسند تنظیموں کو افغانستان میں پناہ لینےکی اجازت نہ ہو، اس کیلئےہمیں افغانستان کیساتھ مل کرکام کرناہوگا،ہمیں افغانستان کےلوگوں کےساتھ کھڑاہوناہوگا۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے واضح کیا کہ ہماری پالیسی ہے کہ ہم افغانستان میں اتھارٹیزکیساتھ کام کرناچاہتےہیں، ہم افغانستان کے لوگوں کوتنہانہیں چھوڑنا چاہتے، امیدہےدنیاکی اجتماعی کوششوں سےہم افغانستان میں استحکام لاسکیں گے،یہ دنیاکےامن اورافغانستان میں انتظامی اسٹرکچرکیلئےضروری ہے۔

install suchtv android app on google app store