پاکستان کو ریڈلسٹ میں رکھنے کا معاملہ: برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے سیکرٹری ہیلتھ کو خط لکھا 

یاسمین قریشی اور رحمان چشتی فائل فوٹو یاسمین قریشی اور رحمان چشتی

برطانوی اراکین پارلیمنٹ یاسمین قریشی اور رحمان چشتی نے پاکستان کو ریڈلسٹ میں رکھنے کے معاملے پر سیکرٹری ہیلتھ ساجد جاوید کوخط لکھا ، جس میں کہا ہے کہ برطانیہ پاکستان کوفوری ریڈ لسٹ سے نکالنے کےلئے اقدامات کرے۔


برطانیہ کے پاکستان کو ریڈلسٹ میں رکھنے کے معاملے پر برطانوی اراکین پارلیمنٹ یاسمین قریشی اور رحمان چشتی نے سیکرٹری ہیلتھ ساجدجاوید کو خط لکھا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اعتراضات پر ڈاکٹر فیصل سلطان نے واضح جواب دیاہے، فیصل سلطان نے کوویڈ کنٹرول کرنے کے اقدات سے آگاہ کیا، پاکستان کی جانب سے کورونا کے خلاف بہترین کام کیاگیا ہے۔

برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے کہا کہ پاکستان کوآئرلینڈسمیت متعددیورپی ممالک نےاپنی ریڈلسٹ سےخارج کردیا ، برطانیہ بھی پاکستان کو فوری ریڈ لسٹ سےنکالنے کے لئےاقدامات کرے ، امید ہے نئے اعداد و شمار کے بعد پاکستان کوریڈ لسٹ سے خارج کردیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store