ملک پراقلیت کی غیرنمائندہ حکومت 3 سال سے مسلط ہے، خواجہ سعد رفیق

ملک پراقلیت کی غیرنمائندہ حکومت 3 سال سے مسلط ہے، خواجہ سعد رفیق فائل فوٹو ملک پراقلیت کی غیرنمائندہ حکومت 3 سال سے مسلط ہے، خواجہ سعد رفیق

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے انتظامیہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں غیرجانبداری دکھائے گی۔مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک پراقلیت کی غیرنمائندہ حکومت 3 سال سے مسلط ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت سازش کے تحت مسلط کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کو دنیا کی کوئی بڑی اور جدید جمہوریت استعمال نہیں کرتی۔ بےلگام حکومتی وزرا اب الیکشن کمیشن کو ٹارگٹ کر رہے ہیں۔ الیکٹرک ووٹنگ مشین کے ذریعے اگلے انتخابات کو کوئی تسلیم نہیں کرتا۔

ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کے اعتراضات کا جواب دینے کے بجائے کہتی ہے آگ لگادو۔ حکومت ای وی ایم کے ذریعے انتخابات چوری کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے لیے بل منظور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ عوام کو تماشا بنائے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سعد رفیق نے کہا تھا کہ 2013 میں ان کی 40 ہزار ووٹوں کی برتری تھی، تحریک انصاف نے دھاندلی کا شور مچایا اور اسلام آباد کا گھیراؤ کر کے ان کے حلقہ کے تھیلے کھلوائے۔

انتخابی مہم پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو گالیاں دینا اور جھوٹ بولنا سیاست دانوں کا کام نہیں ہے۔ مسلم لیگ ن نے لڑائی نہیں کی بلکہ صبر اور برداشت سے انتخابی مہم چلائی، اس کے برعکس پی ٹی آئی نے لڑائی میں کوئی کسرنہیں چھوڑی۔

install suchtv android app on google app store