وزیراعظم سے اطالوی وزیرخارجہ کی ملاقات، باہمی تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے اطالوی وزیرخارجہ کی ملاقات، باہمی تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال فائل فوٹو وزیراعظم سے اطالوی وزیرخارجہ کی ملاقات، باہمی تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم عمران خان نے اطالوی وزیرخارجہ لیوگی ڈی مائیو کیساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ عالمی برادری افغان عوام کے ساتھ یکجہتی کرے۔


اطالوی وزیر اور عمران خان کی ملاقات میں دوطرفہ باہمی تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال گیا۔

عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں طویل تنازع اور عدم استحکام کی وجہ سے پاکستان کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ایک پرامن، محفوظ اور مستحکم افغانستان پاکستان اور علاقائی ممالک کے بہترین مفاد میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال،امن و امان کا استحکام ضروری ہے۔ کسی بھی بحران سے بچنے کے لیے معاشی استحکام ترجیح ہونی چاہیے۔
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اٹلی پاکستان تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع میں اہم شراکت دار ہیں۔

اطالوی وزیر خارجہ نے انخلاء کی کارروائیوں میں سہولت فراہم کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے اٹلی کے عزم پر زور دیا۔

اطالوی وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کو اٹلی کے دورے کی دعوت دی۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی اطالوی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھجوائی ہے۔

لیوگی ڈی مائیو نے اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔

install suchtv android app on google app store