اٹلی کے وزیرخارجہ کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات، علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اٹلی کے وزیرخارجہ کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات فائل فوٹو اٹلی کے وزیرخارجہ کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اٹلی کے وزیر خارجہ لیوگی دے نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغانستان کیلئےانسانی امداد میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم دوطرفہ فائدہ مند کثیر الجہتی تعلقات میں وسعت کےخواہاں ہیں۔

اطالوی وزیرخارجہ نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ اٹلی کے وزیر خارجہ لیوگی دے مای نے اس سے قبل شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی تھی۔

پاکستان اور اٹلی کے وزرائے خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر باضابطہ مذاکرات بھی ہوئے جس میں افغانستان اور خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمودقریشی نے ملاقات میں کہا کہ پاکستان گزشتہ چار دہائیوں سے افغان خانہ جنگی کے مضمرات کا سامنا کر رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان افغان صورتحال پریورپی یونین کے بہت سے ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

وزیر خارجہ نے ملاقات میں زور دیا کہ عالمی برادری افغانوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرے۔ خانہ جنگی اور مہاجرین کی یلغار جیسے چیلنجز پر قابو پانے کے لیے افغانوں کی مالی معاونت بھی ضروری ہے۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے پارلیمانی روابط کے فروغ پر اتفاق کیا جب کہ اٹلی کے وزیر خارجہ نے انخلا کےعمل میں شہریوں کی معاونت پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

install suchtv android app on google app store