کوئٹہ میں ایف سی پر حملہ کرنے والے افغانستان سے آئے تھے، شیخ رشید

کوئٹہ میں ایف سی پر حملہ کرنے والے افغانستان سے آئے تھے، شیخ رشید فائل فوٹو کوئٹہ میں ایف سی پر حملہ کرنے والے افغانستان سے آئے تھے، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہےکہ گوادر اور کوئٹہ بم دھماکوں کے خود کش بمبار افغانستان سے آئے، دونوں حملہ آوروں کو شناخت کر لیا گیا ہے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کوئٹہ میں ایف سی پر حملہ کرنے والے افغانستان سے آئے تھے۔

پاکستان میں کوئی مہاجر کیمپ نہیں، دنیا کو پرانی تصویریں دکھارہے ہیں ،طور خم کا دورہ کیا وہاں حالات ٹھیک ہیں ،بھار تی پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ بھارت کی افغانستان میں ہونے والی سرمایہ کاری ضائع ہوگئی، افغانستان میں بھارت کے66کیمپس تھے،خطے میں بھارت کو منہ کی کھانی پڑی۔

پاکستانی وفد نےکابل کا دورہ کیاتو بھارت میں بےچینی پیداہوئی،بھارت پاکستان کو اندر سے نقصان پہنچاناچاہتاہے ،12ستمبر سے چمن اور طورخم کو اپ گریڈ کریں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن اور استحکام کے ساتھ ہیں،جب افغانستان میں حکومت بن جائے تو پریس کانفرنس کروں گا، افغانستان سے جو لوگ بغیر دستاویزات آئے ہیں ان کاحکومت فیصلہ کرےگی۔

مستونگ اور گوادر میں حملہ کرنے والے افغانستان سے آئے تھے،طالبان نے یقین دلایا ہے کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہوگی۔

سی پیک پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے،پاکستان کو چین کے ساتھ دوستی پر ناز ہے، طالبان کی سی پیک میں شامل ہونے کی خواہش اچھی بات ہے۔

تمام اداروں کو ایک چھت کے نیچے لا رہے ہیں، افغانستان کے نئے سیاسی حالات ایک حقیقت ہیں،ساری دنیا کی سیاست کا مرکز افغانستان بننے جا رہا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کو سمجھ نہیں آ رہی،بلاول،شہبازشریف،فضل الرحمان کی کوئی سیاست نہیں رہ گئی۔

دنیاکدھرجارہی ہے،اپوزیشن کوسمجھ ہی نہیں،پوری دنیاکےمیڈیامیں افغانستان ٹاپ ٹرینڈ ہے۔ اپوزیشن کی میں میں فش ہوگئی ہے،اپوزیشن لاہور لاہور ہورہی ہے۔

install suchtv android app on google app store