ایف آئی اے کی کاروائی، لڑکی کو بلیک میل کرنے والے تین ملزمان گرفتار

ایف آئی اے فائل فوٹو ایف آئی اے

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے لڑکی کو بلیک میل کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔


فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی سائبر کرائم ونگ نے لڑکی کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ایف آئی اے نے کہا کہ ملزمان نے لڑکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دی تھی۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ لڑکی سے پیسے مانگے گئے لیکن مطالبہ پورا نہ ہونے پر بلیک میل کرنے کےلیے تصاویر وائرل کرنے کی دھمکی دی گئی۔ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے اس سے قبل بھی متعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جو لڑکیوں کو بلیک میل کرنے کےلیے لڑکیوں کی تصاویر وائرل کیں یا فیس بک پر خوبرو لڑکوں کی تصویریں لگا کر لڑکیوں کو اپنی طرف مائل کرکے بلیک میل کرتے تھے۔

install suchtv android app on google app store