چودھری نثار کے نواز شریف کے ساتھ اختلافات کیوں پیدا ہوئے تھے؟ سابق وزیر داخلہ نے راز سے پردہ اٹھا دیا

سابق وزیر داخلہ چودھری نثار فائل فوٹو سابق وزیر داخلہ چودھری نثار

سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ ان کے استعفے کی وجہ عمران خان تھے، میں نے انہیں آبپارہ روکنے کا کہا، نوازشریف نے ریڈزون جانے کی اجازت دے دی۔

سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے ایک انٹرویو میں کہا کہ دھرنے کے دوران وہ نہیں چاہتے تھے کہ عمران خان اور طاہر القادری کو آبپارہ سے ایک انچ بھی آگے جانے دیا جائے۔

اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے انہیں ریڈ زون جانے کی اجازت دے دی جس پر ان کا اختلاف ہو گیا اور انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔

چودھری نثار نے کہا کہ انہوں نے دھرنوں کے خلاف رینجرز، ایف سی اور پولیس کو کارروائی کا حکم دے رکھا تھا۔

خیال رہے کہ دھرنے کے بعد چودھری نثار کے اختلافات بڑھتے گئے اور 2018 کے انتخابات میں انہوں نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا تھا۔

install suchtv android app on google app store