جسٹس عائشہ ملک نے سپریم کورٹ تعیناتی کیلئے رضامند کر دی

جسٹس عائشہ ملک فائل فوٹو جسٹس عائشہ ملک

جسٹس عائشہ ملک نے سپریم کورٹ تعیناتی کیلئے رضامندی ظاہر کر دی۔ ‏

ذرائع کے مطابق جسٹس عائشہ ملک نے جوڈیشل کمیشن کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ ‏جسٹس عائشہ ملک کی نامزدگی کیلئےجوڈیشل کمیشن کا اجلاس9ستمبر کو ہو گا۔

جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والی پہلی خاتون جج ہوں گی۔ جسٹس عائشہ ‏ملک لاہورہائی کورٹ کی سینئرجج ہیں۔

سپریم کورٹ کےجج جسٹس مشیر عالم 17 اگست کو ریٹائر ہو گے تھے اور جسٹس عائشہ ملک ‏کو ‏جسٹس مشیرعالم کی نشست پر تعینات کیا جائے گا۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے 9 ستمبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں ‏‏جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store