نادرا نے اوورسیز پاکستانیوں کو ایک اور سہولت فراہم کر دی
اوورسیز پاکستانیوں کو ایک اور سہولت فراہم کر دی گئی، وزیراعظم عمران خان نے نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا افتتاح کر دیا۔
اوررسیز پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی پالیسی پر گامزن وفاقی حکومت کی جانب سے سمندرپار پاکستانیوں کی ایک اور مشکل آسان کر دی گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر لکھا کہا کہ نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا افتتاح کر دیا گیا ہےایپ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوسہولت میں انقلابی قدم ہے۔
وزیراعظم نے لکھا کہ ایپ سےبیرون ملک پاکستانیوں کودستاویزات کےحصول میں آسانی ہوگی درخواست گزار موبائل کا استعمال کرتےفنگر پرنٹس اور دستاویزات حاصل کرسکتےہیں۔
وزیراعظم نے نادرا کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ چیئرمین نادر اطارق ملک اور ٹیم کا زبردست اقدام ہے۔
Inaugurated PAK-ID Mobile App by #NADRA. A revolutionary step in providing convenience, especially to Overseas Pakistanis. Applicants of https://t.co/utri3ua8J4 can now capture fingerprints, photograph and documents using mobile phone. Great initiative by Tariq Malik & NADRA team pic.twitter.com/kEZN9ODuaH
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 31, 2021
