چیئرمین نیب نے مزید17 انکوائریز کی منظوری دے دی

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال فائل فوٹو چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال

جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس ہوا، اجلاس میں جعلی بینک اکاؤنٹ سمیت17 انکوائریز کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں طے پایا کہ جعلی بینک اکاؤنٹ اسکینڈل میں 10 انکوائریوں، پبلک آفس ہولڈرز، لیگل پرسنز اور دیگر کے خلاف ا نکوائری کی جائے گی۔

اومنی گروپ کی متعلقہ شوگر ملز کے مالکان، ڈائریکٹرز کےخلاف انکوائری، سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون ، کمرشل افسرعلی طاہر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ سی ای او ایئرانٹرنیشنل طارق محمود اور سابق سی ای اوپنجاب سیف اتھارٹیز اکبر ناصر اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی ہے۔

اجلاس میں او جی ڈی سی ایل کے افسران و اہلکاروں کےخلاف انکوائری عمران سلیم انسپکٹر پنجاب پولیس، محمد نعیم اکبر کے خلاف انکوائری اور اوجی ڈی سی ایل کی انتظامیہ کےخلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔

نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سرکاری حکام اور سینڈک میٹلز لمیٹڈ اور نرالا ایم ایس آر فوڈ لمیٹڈ لاہور کے مالکان، ڈائریکٹرز اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ ایس ای سی پی، نیشنل ٹیسٹنگ سروس کی انتظامیہ اور دیگر کے خلاف ا نکوائری اور میسرز اڈلٹ، ایچ آر ایل جے وی اور دیگر کے خلاف تحقیقات سی اے اے بھیجنے کی منظوری بھی دی گئی۔

install suchtv android app on google app store