مشکل حالات میں مشکل فلائٹ، کیپٹن بجارانی کو ایوارڈ مل گیا

مشکل حالات میں مشکل فلائٹ، کیپٹن بجارانی کو ایوارڈ  مل گیا فائل فوٹو مشکل حالات میں مشکل فلائٹ، کیپٹن بجارانی کو ایوارڈ مل گیا

کابل ایئرپورٹ سے مشکل حالات میں طیارے کوپاکستان لانے والے پی آئی اے کے کپتان مقصود بجارانی کوصدرمملکت نے صدارتی ایوارڈ سے نواز دیا۔صدرعارف علوی نے کیپٹن مقصود بجارانی کو غیر یقینی صورتحال میں بہادری، پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ مسافروں کو سلامتی سے وطن لانے پرایوارڈ سے نوازا۔

15اگست کو کابل سے اسلام آباد ٹیک آف سے پہلے اے تھری ٹونٹی کے کپتان کو اے ٹی سی نے اپنی ذمہ داری پر جہاز اڑانے کا کہا۔

کیپٹن مقصود بجارانی نے اعصاب پر قابو پاتے ہوئے فائٹر طیاروں کے پیچھے کامیابی سے ٹیک آف کیا تھاکپتان کےاقدام کو پی آئی اے اور پائلٹس کی بین الاقوامی تنظیم ایفالپا نے بھی سراہا تھا۔

15 اگست کو پی آئی اے کا طیارہ سفارت کاروں اورمسافروں کو لینے کابل پہنچا تو حالات اچانک ہی خراب ہوگئے۔ پی آئی کا طیارہ کابل ایئرپورٹ کے رن وے پر اکیلا رہ گیا۔اس دوران طالبان کابل ایئرپورٹ میں داخل ہوگئےتھے۔

اے ٹی سی کی جانب سے کپتان کوبتایا گیا ہم جارہے ہیں اپنا فیصلہ خود کریں۔کپتان سے مشکل صورتحال میں سی ای او پی آئی اے کا رابطہ ہوا۔ سی ای او پی آئی اے نے کپتان کو مشکل صورتحال میں اعصاب پر قابو پانے کا مشورہ دیا۔

کپتان نے سی ای او کو بتایا کہ دو لڑاکا طیارے رن وے پر اڑان بھرنے کے لیے تیار ہیں۔ ایئر مارشل ارشد ملک نے کپتان کو فوری تیار ہونے کا کہا۔

ایئر مارشل ارشد ملک نے کپتان کو جیٹ طیاروں کے پیچھے رن وے پر تیزی سے دوڑاتے ہوئے ٹیک آف کی تیکنیکی مہارت سے آگاہ کیا۔ کپتان نے سی ای او کے مشورے پر طیارے کو انتہائی مہارت سے بحفاطت ٹیک آف کیا۔

طیارے کے کپتان کی حاضر دماغی اور سی ای او پی آئی اے کی کوآرڈینیشن سے طیارہ اور مسافر بحفاظت وطن پہنچنے میں کامیاب ہوئے تھے ۔

install suchtv android app on google app store