افغانستان کی تباہی کا انتظار نہ کیا جائے، دنیا کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، فواد چوہدری

افغانستان کی تباہی کا انتظار نہ کیا جائے، دنیا کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، فواد چوہدری فائل فوٹو افغانستان کی تباہی کا انتظار نہ کیا جائے، دنیا کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، فواد چوہدری

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان میں انخلا سے بھی اہم مسئلہ خلا کا ہے، پاکستان کےمشورے پرعمل ہوتا تو آج افغانستان کی یہ صورتحال نہ ہوتی، آج بھی کہتاہوں پاکستان کےمشورے پر عمل کریں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات فوادچودھری نے کہا کہ وزیراعظم نے افغانستان سے متعلق جو باتیں کی تھیں وہ حرف بہ حرف درست ثابت ہوئیں۔ تمام ممالک سے کہتا ہوں افغانستان کے لوگوں کو تنہا نہ چھوڑیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی تباہی کا انتظار نہ کیا جائے، دنیا کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ افغانستان کے حالات پر ہماری گہری نظرہے۔ عالمی طاقتوں نے آنکھیں بند کرلیں تو افغانستان کا بحران بڑھ سکتا ہے۔ پاکستان نے افغانستان سے متعلق خدشات پہلے ہی ظاہر کیے تھے۔

فواد چودھری نے کہا کہ دنیاا فغانستان میں جاری صورتحال سے انسانی بحران کے خطرات کو سمجھے۔ ہمیں فیصلے طاقت سے نہیں عقلمندی سے کرنے چاہیے۔ انخلا کے عمل میں پاکستان کی کاوشوں کی پوری دنیا معترف ہے۔ دنیا بھر کے ممالک ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ دنیابھر کے ممالک کو ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہوگا۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ افغانستان میں حکومت بنانا پاکستان کا کا م نہیں۔ افغان ہی وہا ں حکومت کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 3 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھی ہے۔ عمران خان نے عوام کے سامنے کارکردگی رکھنے کی بہترین روایت قائم کی۔ کیا وزیراعلیٰ سندھ نے 3 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھی؟

وفاقی وزیرفواد چودھری نے کہا کہ پاکستان نے کورونا وبا کے دوران بھی بہترین کردار ادا کیا۔ کرنٹ اکاوَنٹ خسارہ ماضی میں کیا تھا اور اب کیا ہے، فرق واضح ہے۔ ہم نے برامدات پر توجہ دی اور درآمدات کو کم کیا۔ جب اقتدار ملا تو حالات سب کے سامنے تھے۔ ہماری خارجہ پالیسی مزید بہتر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی کوئی پالیسی واضح نہیں وہ کرکیا رہی ہے۔ اپوزیشن بتائے ان کا مقصد کیا ہے؟

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ سندھ بحران کا شکار ہے اور وہاں مس مینجمنٹ ہے۔ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ختم اور پی ٹی آئی اقتدار میں آئے گی۔ سندھ حکومت عوام کو صحت کارڈ دینے کو تیار نہیں۔ سندھ حکومت کو جوپیسے ملے تھے وہ کہاں گئے؟ ہمیں کام کرنے دیں یا خود کریں۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک سے ٹیکس اکٹھا کیا جاتا ہے اور وہی پھر صوبوں میں تقسیم ہوتا ہے۔

install suchtv android app on google app store