راشد منہاس شہید کا 50واں یوم شہادت، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خراج تحسین

راشد منہاس شہید کا 50واں یوم شہادت، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خراج تحسین فائل فوٹو راشد منہاس شہید کا 50واں یوم شہادت، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خراج تحسین

راشد منہاس شہید نشان حیدر کی آج 50 ویں برسی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے راشد منہاس شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پیغام جاری کردیا۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ راشد منہاس شہید نشان حیدر نے عظیم قربانی دی، انہوں نے فرض کی ادائیگی میں مادر وطن کے دفاع کو ترجیح دی۔

 

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ قومی ہیرو راشد منہاس نے پاک فضائیہ کی روایت کو برقرار رکھا۔ نشان حیدر شہید راشد منہاس کی بہادری اور عظیم قربانی آج بھی یاد ہےوزیر داخلہ شیخ رشید نےبھی قومی ہیرو کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ راشد منہاس نے بہادری اور وطن سے محبت کی لازوال داستان بنا ڈالی۔ ہمیں تمام شہدا پر فخر ہے جن کی لازوال قربانیوں سے پاکستان قائم ہے۔

پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز”نشانِ حیدر” پانے والے راشد منہاس نے پاکستانی جنگی جہاز بھارت لے جانے کا ناپاک منصوبہ ناکام بنادیا تھا اس بے مثال بہادری پر انہیں فوجی اعزاز ’نشان حیدر‘ سے نوازا گیا۔
راشد منہاس شہید, ڈی جی آئی ایس پی آر, خراج تحسین , مادر وطن, میجر جنرل بابر افتخار

install suchtv android app on google app store