ہماری واحد خواہش افغانستان میں امن اور استحکام کے حصول میں مدد کرنا ہے: آرمی چیف

 آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ فائل فوٹو آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں جاری کشیدگی میں پاکستان کا کوئی پسندیدہ نہیں.
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے جرمنی، اٹلی اور ہالینڈ کے سفیروں نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر افغانستان کی صورتحال اور یورپی یونین کے ساتھ دوطرفہ تعاون بڑھانے پربھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے،افغانستان میں جاری کشیدگی میں پاکستان کا کوئی پسندیدہ نہیں ہے، ہماری واحد خواہش افغانستان میں امن اور استحکام کے حصول میں مدد کرنا ہے۔ پاکستان یورپی یونین کے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ہم مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی فائدہ مند ملٹی ڈومین تعلقات کو بڑھانے کے لیے سنجیدہ ہیں۔ ملاقات کے دوران ٖیر غیر ملکی سفرا نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ مزید تعاون کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
install suchtv android app on google app store