سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج بننے سے انکار

سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ فائل فوٹو سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ

سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج بننے سے انکار کردیا۔ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے 10 اگست کو ایڈہاک جج کی تقرری کیلئے اجلاس طلب کررکھا ہے۔

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے 10 اگست کو ایڈہاک جج کی تقرری کیلئے اجلاس طلب کررکھا ہے۔

ایسے میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ نے جوڈیشل کمیشن کوخط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج بننے کیلئے تیار نہیں۔

خط میں جسٹس احمد علی شیخ نے کہا کہ ریکارڈ پرلاناچاہتاہوں سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے کیلئے کبھی کوئی تاثرنہیں دیا لہٰذا ان کا خط جوڈیشل کمیشن کے تمام معزز ارکان کو فراہم کیا جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں مستقل تعیناتی کیلئے تیار ہوں۔

install suchtv android app on google app store