اگلے 3 ماہ میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے والا ہے، شہباز شریف

اگلے 3 ماہ میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے والا ہے، شہباز شریف فائل فوٹو اگلے 3 ماہ میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے والا ہے، شہباز شریف

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے 3 ماہ میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے والا ہے۔مسلم لیگ ن پاکستان کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ لادنے کے بجائے کم کرے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت قرض پر قرض لیتی جا رہی ہے اور مہنگائی بھی بڑھاتی جا رہی ہے لیکن عوام اور عالمی مالیاتی اداروں سے جمع ہونے والا پیسہ کہاں خرچ ہو رہا ہے ؟

شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں آئندہ 3 ماہ میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے والا ہے اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کے حکومتی دعوے دم توڑ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال پہلے ماہ میں تجارتی خسارہ 81.4 فیصد تک بڑھ گیا اور درآمدات دوگنا بڑھ چکی ہیں جبکہ روپے کی قدر بھی نیچے جا رہی ہے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ جولائی میں امپورٹ بل 47 فیصد بڑھنا معاشی تباہی کے اشارے ہیں۔

install suchtv android app on google app store